اترپردیش میں لکھنؤ کی مڑیاواں پولیس نے آج ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کرکے
اس کے پاس سے 53 پیٹی بےئر کی کین برآمد کی جسے اسمگل کر کے لایا گیا تھا ۔برآمد شراب کی قیمت تقریباً سوالاکھ روپے
بتائی گئی ہے۔پولیس نے یہاں بتایا کہ مڑیاواں تھانے کی پولیس نے چیکنگ کے دوران آئی آئی
ایم چوراہے سے بولیرو سوار شراب اسمگلر راجندر گپتا کو 53پیٹی (1272 کین)
غیر قانونی بےئر کین کے ساتھ گرفتار کیا۔